نیویارک (این این آئی)اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم نے کہا ہے کہ جنرل اسمبلی اجلاس میں اہم موضوع سیلاب کی تباہ کاری اور موسیماتی تغیر کے مسائل ہوں گے۔اپنے بیان میں منیر اکرم نے کہا کہ یو این سکریٹری جنرل نے پاکستان جا کرعالمی برادری سے امداد کی اپیل کی اور کہا کہ عالمی حدت کی وجہ سے پاکستان میں تباہی آئی، پاکستان کا قصور نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ یواین سکرٹری جنرل نے پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں کی اور متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، ان کے دورہ پاکستان سے مطمئن ہوں۔یو این میں پاکستان کے مستقبل مندوب نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ کافی ہمدردی کا اظہار کیا گیا ہے، ہرموقعے کو استعمال کر کے امداد جمع کریں گے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں ہماری پہلی ترجیح سیلاب کی تباہ کاری ہے، ہمیں اس کیلئے دنیا سے سپورٹ موبلائز کرنا ہے۔منیر اکرم نے کہا کہ سیلاب کی تباہ کاریوں پرپوری دنیا کی ہمدردی پاکستان کے ساتھ ہے، عالمی میڈیا میں سیلاب کو بھرپور کوریج دی جارہی ہے، اسپانسر بھی مخلص ہیں۔انہوںنے کہاکہ ریلیف کا سامان دنیا بھر سے آرہا ہے، امریکا نے جو امداد دی ہے، کافی سخاوت کا مظاہرہ کیا ہے، چین اور دیگر دوست ممالک نے بھی بھرپور امداد دی ہے اور امداد متاثرین میں تقسیم کی جا رہی ہے۔یون این جنرل اسمبلی اجلاس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنرل اسمبلی اجلاس کیلئے وزیراعظم کے وفد اور پروگرام کے بارے میں حتمی فیصلے ہو رہے ہیں، اجلاس کے موقع پر جو ملاقاتیں ہوں گی اس سے اچھے نتائج نکلیں گے۔انہوں نے کہا کہ جنرل اسمبلی اجلاس میں اہم موضوع سیلاب کی تباہ کاری اور موسیماتی تغیر کے مسائل ہوں گے، سیلاب کی تباہ کاریوں پرپوری دنیا کی ہمدردی پاکستان کے ساتھ ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...