کراچی (این این آئی)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف و سینئر اداکار فردوس جمال نے اداکار ہمایوں سعید کو اداکاری میں صفر نمبر دے دیا۔گزشتہ دنوں ایک نجی ٹی وی کے شو میں سوالوں جوابوں کے دوران فردوس جمال کی جانب سے دیئے گئے بیانات ایک بار پھر سے سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہے ہیں۔اداکارہ ماہرہ خان کی عمر کو اداکاری کے کردار کیلئے غیر موزوں قرار دینے کے بعد فردوس جمال نے ہمایوں سعید کو بالکل بے کار اداکار قرار دے دیا۔شو کے دوران میزبان احمد بٹ نے فردوس جمال سے کہا کہ آپ کے سامنے میں 5نام لوں گا، آپ نے بغیر سوچے سمجھے ان اداکاروں کو 10میں سے نمبر دینے ہیں۔سب سے معروف اداکار فیصل قریشی کا نام لئے جانے پر اداکار فردوس جمال نے انہیں صرف 4نمبر دیے، اعجاز اسلم کے نام پر فردوس جمال نے کہا کہ وہ بھی 4نمبروں کے آس پاس ہے۔ہمایوں سعید کا نام لئے جانے پر فردوس جمال نے کہا کہ ہمایوں کو رہنے ہی دیں، اس بیچارے کے پاس نہ تو آواز ہے نہ ہی کردار ہے، باڈی لینگویج بھی کچھ خاص نہیں ہے۔میزبان کی جانب سے معروف و سینئر اداکار سہیل احمد کا نام لئے جانے پر فردوس جمال نے کہا کہ انہیں میں 10سے بھی اوپر یعنی 12نمبر دوں گا۔اداکار نعمان اعجاز کو 10میں سے 5 سے 6نمبر دیتے ہوئے فردوس جمال نے کہا کہ 4نمبر تو ان کے شخصیت کے ہیں باقی دو نمبر اداکاری کے لگا لیں
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...