لاہور( این این آئی) فلم ، ٹی وی اور تھیٹر کے نامور کامیڈین اداکار افتخا رٹھاکر نے کہا ہے کہ خدا کسی کی محنت کو رائیگاں نہیں جانے دیتا اور اسے اس کا صلہ کسی نہ کسی صورت میں ضرور ملتا ہے ،نیک نیتی سے کام کرتا ہوں اور میرا دعائوں پر بھی ایمان کی حد تک یقین ہے ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے افتخار ٹھاکر نے کہا کہ دنیا میں یہ کبھی نہیں ہوا اورنہ ہو سکتا ہے کہ جس نے سچی لگن کے ساتھ محنت کی ہو اور اس کو خدا کی ذات نے صلہ نہ دیا ہو۔اس کی زندہ مثال میری اپنی ذات ہے اور پھر شوبز سمیت دیگر شعبوں میں اس کی بے شمار مثالیں موجود ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پرستاروں کی محبت ہے کہ وہ فلم ، ٹی وی او ر تھیٹر میں میری اداکاری کو پسند کرتے ہیں ۔ میری ہمیشہ یہ کوشش ہوتی ہے کہ مزاحیہ چٹکلوں کے ساتھ اپنی جسمانی حرکات سے بھی دیکھنے والوں کو محظوظ کروں ۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...