لاہور( این این آئی) اداکار فیروز خان پر ان کی اہلیہ نے ذہنی و جسمانی تشدد اور بے وفائی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی پوری زندگی اس ہولناک طریقے سے نہیں گزار سکتی ۔علیزہ سلطان نے کہا کہ ان کی شادی کے 4 سال انتہائی تلخ رہے، اس دوران میں نے شدید ذہنی اور جسمانی تشدد برداشت کیا۔شادی کے دوران شوہر کی جانب سے بے وفائی، بلیک میلنگ اور تذلیل بھی برداشت کرنی پڑی۔ انتہائی سوچ و بچار کے بعد میں اس نتیجے پر پہنچی ہوں کہ میں اپنی پوری زندگی اس ہولناک طریقے سے نہیں گزار سکتی۔علیزہ سلطان خان نے کہا کہ فیروز خان سے علیحدگی کا فیصلہ اپنے بچوں کے بہتر مستقبل اور بہبود کے لئے کیا ۔ میں نہیں چاہتی کہ میرے بچے اس زہریلے اور پرتشدد گھرانے میں پروان چڑھیں۔ مجھے ڈر ہے کہ کہیں ان کے ساتھ گزارہ وقت میرے بچوں کے ذہنوں پر منفی اثرات مرتب نہ کرے۔میں اپنے بچوں کو سکھائوں گی کہ کوئی زخم اتنا گہرا نہیں ہوتا کہ مندمل نہ ہو سکے، کوئی زخم اتنا شرمناک نہیں کہ اسے تحفظ کی قیمت پر چھپایا جا سکے۔
مقبول خبریں
چیمپئینز ٹرافی’ ہائبرڈ پر مان جاؤ! بھارت کی پھر پاکستان کو مالی فوائد کی...
نئی دہلی (این این آئی)چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پر بھارت ایک مرتبہ پھر پاکستان کو پیسوں کو رعب دکھانے لگا۔میڈیا رپورٹس کے...
کرم’ مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا، جاں بحق افراد کی...
کرم (این این آئی)ضلع کرم میں مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا۔کرم میں پیش آنے والے سانحہ میں جاں بحق...
اسلام آباد آنیوالے تمام راستے آج بھی بند، جڑواں شہروں میں انٹرنیٹ معطل
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے احتجاج کے سبب اسلام آباد کی چائنہ چوک اور ڈی چوک پر پولیس کی نفری تعینات...
بانی پی ٹی آئی کا حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق، ویڈیو میسج...
ٍراولپنڈی (این این آئی)بانی پی ٹی آئی نے حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق کرلیا، حکومت سے بات چیت جاری رکھنے پر بھی...
حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی اور لاش نہ گرے’...
اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی...