صدمے سے سیکھا ہے دنیا کو کبھی اپنی محبت کے بارے میں نہ بتائیں’ آئمہ بیگ

0
160

لاہور( این این آئی)گلوکارہ آئمہ بیگ نے سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کرنے والوں کے خلاف سخت رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بغیر پورا سچ جانے بول دیا جاتا ہے ، اگر باقی ہے تو پورا کرلیں۔گلوکارہ نے کہا کہ اگرچہ میں نے سارے معاملے کو انتہائی باعزت بیان کے ذریعے ختم کیا تھا ،اس کے باوجود کچھ لوگ خاموش نہیں رہ سکے ،نا صرف ان سے متعلق بلکہ ان کی فیملی سے متعلق بھی بری چیزیں سامنے آئیں گی، میں اب بھی ان کی عزت کی خاطر خاموش رہنا چاہتی ہوں۔گلوکارہ نے کہا کہ سارا سچ جانتے ہوئے بھی کچھ لوگوں کے پاس اس معاملے پر کہنے کیلئے کچھ نہیں، وہ ان سب چیزوں سے واقف تھے اور انہیں یہ بھی پتہ ہے کہ یہ سب کیوں ہوا۔گلوکارہ نے کہا کہ میںایک بڑے صدمے سے گزر رہی ہوں، یہ جان کر ڈپریشن ہورہا ہے کہ لوگوں کو اصل واقعہ معلوم نہیں، لیکن وہ لوگ جنہیں سستی شہرت، پیسے اور فالورز چاہئیں براہ کرم انہیں دے دیں تاکہ وہ زندگی میں آگے بڑھیں۔میں ان میں سے نہیں جو سارے معاملے میں آگ لگا کر لوگوں کو مظلومیت کارڈ کھیلنے کا موقع دوں، میں نے پہلے کبھی اس پر بات نہیں کی، شاہد ان لوگوں کو اپنی فیملی کی پرواہ نہیں اور نہ ہی اتنا وقار ہے کہ خود کی اصلیت قبول کرسکیں۔ایک چیز جو اس صدمے سے میں نے سیکھی ہے وہ یہ ہے کہ دنیا کو کبھی اپنی محبت کے بارے میں نہ بتائیں، چاہے وہ آپ کے ماں باپ ہی کیوں نہ ہوں، خاموش نہ رہیں اور لوگوں کو اپنی نرم طبیعت کا فائدہ نہ اٹھانے دیں۔آئمہ بیگ نے کہا کہ اگلے چند دنوں میں سب سچ معلوم ہوجائے گا۔