جو بائیڈن کو پیشہ ورانہ طریقے سے اقتدار منتقل کریں گے،مشیر ٹرمپ

0
416

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قومی سلامتی کے مشیر نے کہا ہے کہ صدارتی انتخاب میں کامیاب ہونے والے امیدوار جو بائیڈن کو انتہائی پیشہ ورانہ طور پر اقتدار منتقل کیا جائے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق قطر کے زیراہتمام منعقدہ عالمی سلامتی فورم سے خطاب کرتے ہوئے رابرٹ اوبرائن نے متعدد بار اقتدار کی منتقلی کا ذکر کیا۔انہوں نے حالیہ امن معاہدوں کا حوالے سے کہا کہ بحرین، سوڈان اور متحدہ عرب امارات کا اسرائیل کے ساتھ معاہدہ رخصت ہونے والے امریکی صدر کی بڑی کامیابی ہے۔قومی سلامتی کے مشیر نے کہا کہ اگر جو بائیڈن کامیاب ہوتے ہیں جیسا کہ چیزوں سے ظاہر ہو رہا ہے تو ہمارے پاس قومی سلامتی کونسل سے پیشہ ورانہ تبدیلی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اس بارے میں کوئی سوال نہیں ہے، ان عہدوں پر فائز ہونے کے لیے جو بائیڈن کے پاس بہت سے پیشہ ورانہ لوگ آرہے ہیں