اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ بلاول کے جذباتی بیانات منطق و حقائق سے عاری ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے اپنے بیان میں کہاکہ اپوزیشن کو انتخابات کے بعد اپنی شکست تسلیم نہ کرنے کی بری روایت کو ترک کرنا ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ ایسا رویہ جمہوری اقدار کے منافی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ جمہوریت کا لیکچر دینے والے جمہوری طرز عمل اپنائیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ووٹ کو عزت دو کے نعرے لگانے والے گلگت بلتستان کے عوام کے ووٹ کو عزت دینے کو تیار نہیں؟ ۔ انہوںنے کہاکہ جی بی میں تمام سروے پاکستان تحریک انصاف کی برتری اور عمران خان کو مقبول رہنما دکھا چکے تھے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ گذشتہ دس سال میں گلگت بلتستان کے عوام کیلئے کچھ نہ کرنے والوں کو ووٹ کیسے ملتے؟ ۔