ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے ایک بار کہا تھا کہ وہ جن اداکاروں کو اسٹارز سمجھتے ہیں ان میں راجیش کھنہ اور کمار گورو شامل ہیں اور ان کے خیال کے مطابق ان سے بڑا کوئی دوسرا نہیں۔ 2017ء میں دیے گئے اپنے ایک پرانے انٹرویو میں سلو بھائی کا کہنا تھا کہ اگر اسٹارڈم کے حوالے سے تقابل کیا جائے تو وہ سمجھتے ہیں کہ ان میں ان کا 10 فیصد بھی نہیں، انہوں نے اس انٹرویو کے دوران دلیپ کمار اور امیتابھ بچن کو بھی بہت زیادہ سراہا تھا۔واضح رہے کہ راجیش کھنہ نے 1969 سے 1972 کے درمیان 15 مسلسل سولو سپر ہٹس فلمیں کیں۔ انہوں نے 1966 میں اپنے بالی ووڈ کیریئر کا آغاز فلم آخری خط سے کیا، یہ فلم بھارت کی جانب سے 1967 میں آسکر کے حوالے سے پہلی آفیشل انٹری بھی تھی۔راجیش کھنہ نے ارادھنا، کٹی پتنگ، گڈی، آنند، باورچی، نمک حرام سمیت متعدد فلموں میں کام کیا۔ماضی کے ایک اور سپر اسٹار راجندر کمار کے بیٹے کمار گورو 1980 کے اوائل کی فلم لوو اسٹوری سے راتوں رات سنسنی خیز انداز میں شہرت کی بلندیوں پر پہنچے، جس کے بعد انہوں نے تیری قسم، اسٹار، نام اور کانٹے سمیت کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔سلمان نے اپنے مذکورہ بالا انٹرویو میں کہا تھا کہ اگر اداکار کے حوالے سے دیکھا جائے تو ان کے خیال میں دلیپ کمار سے بڑا کوئی بھی نہیں ہے، ان کے بعد امیتابھ بچن بہت اچھے اداکار ہیں اور وہ آج بھی بہترین کام کررہے ہیں۔تاہم اگر اسٹارز کے تناظر میں سمجھا جائے تو پھر راجیش کھنہ اور دوسرے کمار گورو سے بڑا کوئی نہیں ہے، میں نے ان دونوں کا اسٹارڈم دیکھا ہے جو کہ ناقابل یقین تھا اور جب ان سے تقابل کیا جائے تو میں سمجھتا ہوں کہ ہمارے پاس اس کا 10 فیصد بھی نہیں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...