ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے بیٹے آریان خان کی گرفتاری کو زندگی کا بدترین تجربہ قرار دیا ہے۔مشہور بھارتی ٹاک شو ‘کافی ود کرن’ کے سیزن 7 میں شرکت کے دوران گوری خان نے ان مشکل تجربات کا ذکر کیا جب ان کے اہل خانہ کو بیٹے کی گرفتاری کے باعث گزرنا پڑا۔گوری خان نے بتایا کہ ایک ماں کے طور پر جن حالات سے میں گزری اس سے زیادہ بْرا اور کچھ نہیں ہوسکتا لیکن آج میں یہ کہہ سکتی ہوں کہ ہمیں اس دوران سب سے بہت پیار ملا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے تمام دوست احباب یہاں تک کہ وہ لوگ جنہیں ہم نہیں جانتے ہر کوئی اس مشکل وقت میں ہمارے ساتھ کھڑا رہا، میں ہر اس شخص کی شکرگزار ہوں جس نے کسی نہ کسی طرح سے ہماری مدد کی۔واضح رہے کہ گزشتہ سال آریان خان کو منشیات کیس میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد انہیں رواں سال الزامات ثابت نہ ہونے کی صورت میں رہا کردیا گیا۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...