شاہ رخ خان کی جعلی ویڈیو وا ئرل

0
153

ممبئی(این این آئی) سوشل میڈیا پر بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی وڈیو وائرل ہے جس میں وہ خود کو ایک ‘قابل فخر پاکستانی’ کہتے ہوئے نظر آتے ہیں۔کنگ خان کی وڈیو وائرل ہونے کے بعد بھارت میں اداکار کو شدید تنقید کا سامنا ہے جبکہ بھارتی میڈیا نے اس وڈیو کو جعلی قرار دیا ہے۔بھارتی نیوز سروس انڈیا ٹوڈے کے مطابق یہ وڈیو 2010 کی ہے اور اس میں جعلسازی کی گئی ہے۔یوٹیوب کے آفیشل چینل زوم پر موجود وڈیو میں شاہ رخ خان خود کو ‘قابل فخر مسلمان اور انڈین’ کہتے ہوئے نظر آتے ہیں لیکن اس وڈیو کے ساتھ جعلسازی کی گئی اور لفظ ‘انڈین’ کی جگہ ‘پاکستانی’ ڈال دیا گیا۔لفظ ‘پاکستانی’ بھی شاہ رخ خان کے انٹرویو میں موجود ہے لیکن اس کو سیاق و سباق سے اٹھا کر ایک خاص مقام پر رکھا گیا ہے تاکہ اداکار کو متنازعہ بنایا جاسکے ۔