اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہاہے کہ قوم کپاس اور کپڑا بیچنے سے نہیں بلکہ تعلیم کی وجہ سے آگے بڑھتی ہے۔سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر پاکستان کی موجودہ حکومتی پارٹی پاکستان تحریک انصاف کے تصدیق شدہ اکائونٹ سے وزیراعظم عمران خان کی دورہ تربت کی تصویر شیئر کی گئی ہے۔مذکورہ تصویر میں عمران خان نے نیلے رنگ کی قمیص شلوار زیب تن کی ہوئی ہے جبکہ تصویر میں عمران خان کے ہمراہ اسکول کی طالبہ کو بھی دیکھا جاسکتا ہے جو اْمید بھری نظروں سے وزیراعظم کی طرف دیکھ رہی ہے۔انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں پی ٹی آئی نے پاکستانی قوم کے نام عمران خان کا پیغام کچھ یوں لکھا” قوم کپاس اور کپڑا بیچنے سے نہیں بلکہ تعلیم کی وجہ سے ہی آگے بڑھتی ہے، لہٰذا ضروری ہے کہ بچیوں اورخواتین کے لیے تعلیم کی سہولیات پر خاص توجہ دی جائے۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ دنوں تربت کا دورہ کیا تھا جہاں گورنر بلوچستان امان اللّہ یاسین زئی اور وزیراعلیٰ جام کمال نیاْن کا استقبال کیا تھا۔
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...