لاہور( این این آئی )صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان ایک مہذب ملک ہے ،قوم کو جس نئے پاکستان کی نوید سنائی تھی اب وہ بنتا نظر آ رہا ہے ، ہر چیز مغرب سے سیکھنے کی ضرورت نہیں ،اسلام میں زندگی کے تمام سنہری اصول موجود ہیں، تمام طالب علم مبارکباد کے مستحق ہیں ، آپ نے جو ڈیزائننگ کا ہنر سیکھا اس کی مانگ دنیا بھر میں ہے، اس ادارے کا مقصد پاکستان کی چیزوں کو ویلیو ایڈیشن کرانا ہے، کسی چیز کو خوبصورت رنگ میں ڈھالنا ، آئیڈیاز دینا اور اچھے طریقے سے فروخت کرنا یہی ہنر ہے،کورونا وباء میں دنیا سمجھتی تھی کہ پاکستان میں اس بیماری کا پھیلا ئوبہت زیادہ ہو گا،اللہ کا شکر ہے کہ پاکستانی عوام نے احتیاطی تدابیر اور حکومتی حکمت عملی کی بدولت اس بیماری پر بہت حد تک قابو پا لیا۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن اینڈ ڈیزائن کے تیسرے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔کانووکیشن میں وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے تعلیم وجیہہ اکرم ، وائس چانسلر پروفیسر حنا طیبہ ، نیئر علی دادا، فیکلٹی ممبران ، اساتذہ ، ڈیزائنرز اور طلبا کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا کہ بطور چانسلر قابل فخر طلبا میں بات کرنا اور انہیں میڈل دے کر مجھے دلی خوشی ہو رہی ہے، انسان اپنی تخلیق اور آئیڈیاز سے دوسروں کو متاثر کرنے کی کوشش کرتا ہے
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...