واشنگٹن(این این آئی)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر جو بائیڈن کی ملاقات آئس بریکنگ ہے۔ایک انٹرویومیں گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ شکر گزار ہیں کہ صدر بائیڈن نے دوسرے ملکوں کے ساتھ پاکستان کو بھی اپنی دعوت میں بلایا، امریکا کے ساتھ مستقبل میں تعلقات مزید مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔یاد رہے کہ چند روز قبل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر امریکی صدر کی جانب سے مختلف سربراہان مملکت کو استقبالیے پر مدعو کیا تھا جس میں وزیراعظم شہباز شریف بھی شامل تھے۔ملاقات میں امریکی صدر نے پاکستان میں سیلاب کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس اور تعزیت کا اظہار بھی کیا تھا اور پاکستان کی مدد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کیا تھا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ دنیا کو موسمیاتی تبدیلی سے پہنچنے والے نقصان میں ہماری مدد کرنا ہو گی، ہم قرضے معاف کرنے کی بات نہیں کر رہے، قرضے ادا کر سکتے ہیں تاہم موجودہ صورتحال میں ادائیگیاں مخر کی جائیں اور پاکستان کو آسان شرائط پر نئے قرض دیے جائیں۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...