سیلاب متاثرین کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات یقینی بنا رہے ہیں ،وزیر صحت

0
202

اسلام آباد (این این آئی)وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات یقینی بنا رہے ہیں پیرکواپنے ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ ملک بھر میں سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں روزانہ کی بنیاد پر ہیلتھ کیمپس لگائے جارہے ہیں ‘ہیلتھ کیمپس وفاقی ایمرجنسی آپریشن سینٹر پولیو ‘ صوبائی ایمرجنسی پولیوسنٹرز اور آغا خان کے اشتراک سے لگائے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز خیبرپختونخوا ، سندھ ، بلوچستان اور پنجاب میں 44 جبکہ خیبرپختونخوا کے 8 اضلاع میں 16 ہیلتھ کیمپس لگائے گئے’اسی طرح پنجاب کے دو اضلاع میں چار ‘ بلوچستان کیسات اضلاع میں 13 اورسندھ کے 10 اضلاع میں 11 ہیلتھ کیمپس کا انعقاد کیا گیا۔ مجموعی طور پر 5644 مریضوں کو طبی امداد فراہم کی گئی۔انہوں نے کہا کہ پانچ سال سے کم عمر 1262 بچوں کو طبی امداد دی گئی جبکہ ہیلتھ کیمپس میں 705 بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلائے گئے ان کیمپس میں 222 بچوں کو حفاظتی ٹیکے بھی لگائے گئے۔