اسلام آباد( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس میں 7 روز میں اسلام آباد لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے مشاورتی اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ آئندہ سات روز کے اندر اسلام آباد کے لیے لانگ مارچ کی کال دے دی جائے گی، عمران خان نے اس حوالے سے پارٹی رہنمائوں کو حتمی تیاریوں کی ہدایت کردی ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ اجلاس میں شرکا ء نے عمران خان کو موجودہ سیاسی صورتحال پر بریفنگ دی، شرکا ء نے اسحاق ڈار کی واپسی اور مریم نواز کی ایون فیلڈ کیس میں بریت پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے یہ معاملہ عوام میں لے جانے کا فیصلہ کیا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی قومی اسمبلی میں واپسی کے آپشن پر اجلاس کے شرکا ء نے یک زبان ہو کر ناںکہہ دیا اور کہا کہ پی ٹی آئی اب سڑکوں پر نکلے گی، فیصلہ عوام کریں گے اور پی ٹی آئی کی کال پر ملک بھر سے عوام اسلام آباد کا رخ کریں گے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم شہباز شریف سے مولانا اسعد محمود کی ملاقات، ملک میں حالیہ معاشی استحکام...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر اور جمیعت علماء اسلام (ف)کے سینئر رہنما مولانا اسعد محمود نے...
وفاقی وزیرِ خزانہ کی پاکستان بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات میں پالیسی سازی...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے پاکستان بزنس کونسل کے وفدنے سی ای او احسن ملک اور نامزد سی...
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے...
اسلام آباد (ین این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے پر ویتنام پہنچ گئے،
یہ 15...
ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے بچانے کے لیے ایک...
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے...
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا اجلاس، کاٹن پلان...
اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے قومی معیشت میں کپاس کے مرکزی کردار کی بحالی...