صدر مملکت کی وزیر اعظم ،وزراء ، اراکین پارلیمنٹ اور میڈیا کو خطوط کے ذریعے چھاتی کے کینسر سے متعلق آگاہی مہم میں فعال شراکت دار بننے کی دعوت

0
162

اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر اعظم ، وزرائ، اراکین پارلیمنٹ اور میڈیا کے نام خط میں خطوط کے ذریعے چھاتی کے کینسر سے متعلق آگاہی مہم میں فعال شراکت دار بننے کی دعوت دیدی ۔ خط میں صدر مملکت نے خطوط میں چھاتی کے کینسر کے بارے میں آگاہی مہم میں تعاون کی بھی اپیل کی ۔ خط میں کہاگیاکہ آگاہی مہم میں پسماندہ طبقے ، سیلاب زدہ علاقوں کی خواتین پر بھی توجہ مرکوز کی جائے گی ، پاکستان میں ہر سال چھاتی کے کینسر کے تقریباً 1 لاکھ نئے کیسز رپورٹ ہوتے ہیں۔ خط میں کہاگیاکہ تاخیر سے تشخیص کے باعث 50 مریض موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں، جسمانی معائنہ کرنے اور مرض کی جلد تشخیص سے 98 جانیں بچائیں جا سکتی ہیں ، خاتون اول بیگم ثمینہ عارف علوی گزشتہ چار سالوں سے بریسٹ کینسر آگاہی مہم کی قیادت کر رہی ہیں ۔ خط میں کہاگیاکہ 4 سالہ آگاہی مہم کے نتیجے میں ہسپتالوں میں چھاتی کے کینسر کے کیسز کی رپورٹنگ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔صدر مملکت نے خط میں گزشتہ چار سالوں کے دوران میڈیا کے مسلسل تعاون پر شکریہ ادا کیا ۔ خط میں کہاگیاکہ آگاہی مہم کی کامیابی میڈیا کے قابل قدر تعاون اور شراکت کے بغیر ممکن نہ تھی ۔ صدر مملکت نے کہاکہ میڈیا اس سال بھی آگاہی مہم میں اپنا فعال کردار ادا کرے ، میڈیا خواتین کو نیوز بلیٹنز، خصوصی رپورٹس، ڈراموں، مارننگ شوز ، مضامین ، کالم اور اداریوں کے ذریعے بریسٹ کینسر کے بارے میں آگاہی فراہم کرے ،میڈیا بریسٹ کینسر کی آگاہی مہم کی تقریبات کا بھی مناسب پرچار کرے۔