پاکستانی سیلاب زدگان کی ہر ممکن مددکریں گے، شیلا جیکسن

0
166

واشنگٹن (این این آئی )امریکی کانگریس میں پاکستان کاکس کی چیئرپرسن شیلا جیکسن نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیلاب زدگان کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔امریکا کی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں پاکستان کے سیلاب زدگان کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔سردیوں میں سیلاب متاثرین کو درپیش مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے امدادی سامان کا ایک کنٹینر روانہ کیا گیا۔تقریب سے خطاب میں رکن کانگریس شیلا جیکسن نے کہا کہ مزید امریکی امداد کی فراہمی کیلے کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔تقریب میں پاکستانی قونصل جنرل ابرار ہاشمی، پولیس چیف ہیوسٹن یاسر بشیر ،میئر ہیوسٹن کے نمائندے کرس اولسن اور الائنس فار ڈیزاسٹر ریلیف کے کوآرڈینیٹر سعید شیخ بھی موجود تھے۔تقریب کے شرکا کا کہنا تھا کہ آئندہ چند ماہ میں مزید دو کنٹینرز پاکستان روانہ کردیئے جائیں گے۔