وزیر اعظم کا ترکیہ میں کوئلے کی کان میں ہونیوالے دھماکے پر اظہار افسوس

0
246

اسلام آباد(این این آئی) وزیر اعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے شمالی صوبے بارٹن میں کوئلے کی کان میں ہونے والے دھماکے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ پیغام میں پاکستانی وزیر اعظم نے کہا کہ مجھے ترکیہ کے صوبے بارٹن میں کوئلے کی کان میں ہونے والے دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر بہت افسوس ہے، ہماری دعائیں ان سوگوار خاندانوں اور ترک عوام کے ساتھ ہیں۔وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ جو لوگ اب بھی کان میں پھنسے ہوئے ہیں ان کو جلد از جلد بچایا جائے۔