امریکی صدر کا پاکستان مخالف بیان ،عمران خان کی مذمت

0
238

اسلام آباد(این این آئی) سابق وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر کے پاکستان مخالف بیان کی مذمت کرتے ہوئے سوالات پوچھ لئے۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر امریکی صدر جوبائیڈن کے پاکستان مخالف بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر کے بیان پرمیرے 2سوالات ہیں، امریکی صدرکس معلومات پرہماری جوہری صلاحیت پراس غیرضروری نتیجے پرپہنچے ؟ وزیر اعظم رہنے کے بعد جانتا ہوں ہمارا سب سے محفوظ جوہری کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم ہے، امریکا دنیا بھر میں جنگوں میں ملوث رہا ہے۔۔چیئرمین تحریک انصاف نے سوال کیا کہ پاکستان نے نیوکلیئرائزیشن کے بعد کب جارحیت کامظاہرہ کیا؟ ۔ انہوں نے کہا کہ بائیڈن کے بیان سے امپورٹڈ حکومت کی خارجہ پالیسی کی ناکامی ظاہرہوتی ہے ، امپورٹڈ حکومت کا امریکا کے ساتھ تعلقات کی بحالی سے متعلق دعوی کی قلعی کھل گئی۔عمران خان نے کہا کہ کیا یہ ہوتی ہے تعلقات کی بحالی ؟اس حکومت نے نااہلی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں، مجھے اس حکومت سے متعلق ایک پریشانی ہے، یہ حکومت معاشی تباہی توکرہی رہی ہیقومی سلامتی سیبھی مکمل طور پر سمجھوتا نہ کر لے۔