راولپنڈی(این این آئی) حکومت پنجاب نے مری کو ضلع کا درجہ دینے کی منظوری دے دی اور نوٹیفکیشن جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے مری اور کوٹ ادو کو ضلع کا درجہ دینے کی منظوری دے دی۔محکمہ سروسزاینڈجنرل ایڈمنسٹریشن پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ، مری کو ضلع کا درجہ دینے کا فیصلہ صوبائی کابینہ اور وزیراعلی کے منظوری کے بعد دیا گیا۔دوسری جانب وزیراعلی پنجاب پرویز الٰہی نے صوبے میں 5نئے اضلاع بنانے کا اعلان کیا تھا۔وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ صوبے کے عوام سے کئے گئے وعد ے پورے کر دیئے ہیں، 2005میں تونسہ کو ضلع بنانے اور 2018میں جلسے میں تلہ گنگ کو ضلع بنانے کا اعلان کیا تھا۔پرویزالٰہی نے کہا کہ مری ،وزیر آباد اور کوٹ ادو کو بھی ضلع بنانے کی منظوری دی ہے، نئے اضلاع بننے سے انتظامی امور میں بہتری آئے گی۔
مقبول خبریں
نفرت کی سیاست نے کچھ نہیں دیا، ہمیں ملک کی خاطر ذاتی انا قربان...
کالا شاہ کاکو(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نفرت کی سیاست نے اس ملک کو کچھ نہیں دیا،...
وزیراعظم کی کسانوں کو آسان شرائط پر قرض فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت
اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کسانوں کو آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔زرعی...
پی ٹی آئی کا حکومت سے مذاکرات کا فیصلہ اچھا ہے، لیاقت بلوچ
لاہور(این این آئی)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا حکومت سے مذاکرات کا فیصلہ اچھا ہے۔لاہور...
نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز کے دیوالیہ پن کو ختم کر دیاگیا
لندن (این این آئی)برطانیہ کے محکمہ ٹیکس نے نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز کے دیوالیہ پن کو ختم کر دیا۔محکمہ ٹیکس نے تصدیق...
ارشد ندیم ایک اور بڑے مقابلے کی تیاریوں میں مصروف
لاہور(این این آئی) پاکستان کے اولمپئن گولڈ میڈلسٹ جیولین تھرور ارشد ندیم پیرس اولمپکس کے بعد پہلے بڑے ایونٹ ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کی...