اسلام آبا د(این این آئی) وفاقی وزیر سید خورشید شاہ نے پاکستان کو دنیا کا خطرناک ترین ملک قرار دینے کا امریکی صدر جوبائیڈن کے پر رد عمل کااظہار کرتے ہوئے ایٹمی اثاثوں سے متعلق امریکی صدر کے خدشات مسترد کر دیے۔ اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہاکہ دو ارب مسلمانوں کی دنیا میں پاکستان واحد اسلامی ایٹمی ریاست ہے،امریکی صدر کا پاکستان کے خلاف ایسی بات کرنا دراصل مسلمانوں پر عدم اعتماد ہے۔وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان ذمہ دار ترین ایٹمی طاقت، کبھی اپنے اثاثوں کا غلط استعمال نہیں کیا۔خورشید شاہ نے کہاکہ اتنی بڑی جوہری طاقت کے باوجود پاکستان نے ہمیشہ ہندوستان کے ساتھ صبر و تحمل سے گزارا کیا۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کے اندر عمران خان بیرونی طاقتوں کے ایجنڈے پر ہے، عمران خان کا اصل ایجنڈا بھی ایٹمی طاقت کو ختم کرنا ہے،یہ یہودی ایجنڈا ہے، قوم کو اس کا احساس ہونا چاہیے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ اسی ایجنڈے کے تحت عمران خان پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے میں مصروف ہے۔ خورشید شاہ نے سولہ اکتوبر کے ضمنی الیکشن کو ریفرنڈم قرار دے دیا۔وفاقی وزیر نے کہاکہ عوام کو فیصلہ کرنا ہے کہ پاکستان کی معیشت، سالمیت کی جنگ لڑنی یا گالم گلوچ،جھوٹ کی سیاست کا حصہ بننا۔خورشید شاہ نے کہاکہ الیکشن صاف شفاف ہوں گے جو نتیجہ آئے سب تسلیم کریں۔وفاقی وزیر نے کہاکہ یہ عمران خان کی نشستیں تھیں، اگر وہ تین چار بھی ہار جاتا تو اس کی شکست ہو گی،عمران خان اپنا جرم تسلیم کر چکا کہ وہ کٹھ پتلی تھا۔خورشید شاہ نے کہاکہ قوم اس کٹھ پتلی کو مسترد کر دے۔ خورشید شاہ نے اعتزاز احسن کے بیان پر بھی تنقید کی اور کہاکہ بے شک اعتزاز کی ذاتی رائے مگر سینئر رہنما کو غلط بات کا احساس کرنا چاہیے۔خورشید شاہ نے کہاکہ پارٹی نے بھی اعتزاز احسن کے بیان کا نوٹس لیا،اعتزاز احسن جانتا ہے، کیسز جھوٹے تھے، وہ میرے خلاف بنائے کیسز کی حقیقت بھی جانتا ہے۔خورشید شاہ نے کہاکہ ایسی بات نہیں کہنی چاہیے جس میں کوئی حقیقت نہ ہو
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...