ملتان (این این آئی)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 157 میں پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار مہر بانو قریشی نے شکست تسلیم کرلی۔گزشتہ روز این اے 157 ملتان سمیت قومی اسمبلی کے 8 حلقوں میں ضمنی انتخابات ہوئے ۔ این اے 157 ملتان 4 کے تمام 264 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سید علی موسی گیلانی 107327 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ان کے مدمقابل شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی اور پاکستان تحریک انصاف کی مہر بانو قریشی نے 82141 ووٹ حاصل کیے۔پیپلزپارٹی کے علی موسیٰ گیلانی نے پی ٹی آئی کی مہربانو قریشی کو 25 ہزار186 ووٹوں کے بڑے مارجن سے شکست دی۔ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے بعد اپنے ایک بیان میں مہر بانو قریشی نے شکست تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ ہار جیت زندگی کا حصہ ہے، ہمیشہ اپنے لوگوں کی خوشحالی کو ترجیح دوں گی۔انہوں نے کہا کہ ایمانداری اور دیانتداری سے حلقے اور پارٹی کی خدمت جاری رکھوں گی۔
مقبول خبریں
بھارت نے پاکستان سے شکست کھا کر عام لوگوں کا جینا مشکل کر دیا...
اسلام آباد (این این آئی) کل جماعتی حریت کانفرنس کے کنوینئر غلام محمد صفی نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان سے شکست کھا...
نفرت کی سیاست نے کچھ نہیں دیا، ہمیں ملک کی خاطر ذاتی انا قربان...
کالا شاہ کاکو(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نفرت کی سیاست نے اس ملک کو کچھ نہیں دیا،...
وزیراعظم کی کسانوں کو آسان شرائط پر قرض فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت
اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کسانوں کو آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔زرعی...
پی ٹی آئی کا حکومت سے مذاکرات کا فیصلہ اچھا ہے، لیاقت بلوچ
لاہور(این این آئی)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا حکومت سے مذاکرات کا فیصلہ اچھا ہے۔لاہور...
نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز کے دیوالیہ پن کو ختم کر دیاگیا
لندن (این این آئی)برطانیہ کے محکمہ ٹیکس نے نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز کے دیوالیہ پن کو ختم کر دیا۔محکمہ ٹیکس نے تصدیق...