لاہور ( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے حلقہ این اے 157 ملتان کے ضمنی انتخاب میں بیٹی کی شکست کے بعد اپنے حامیوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ضمنی انتخاب میں ناکامی کے بعد اپنی ٹوئٹ میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ملتان کے عظیم شہریوں کا تہہ دل سے مشکور ہوں جنہوں نے 13 جماعتی گٹھ جوڑ کے خلاف تحریک انصاف کا ساتھ دیا،مہربانو قریشی نے دلیری سے مقابلہ کیا ،انشا اللہ ہم آنے والے عام انتخابات میں پہلے سے زیادہ محنت کرکے جیت تحریکِ انصاف کے نام کریں گے۔اپنی ایک اور ٹوئٹ میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں عمران خان کو ضمنی انتخابات میں واضح کامیابی پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ پاکستان کے عوام نے اپنے ووٹ کے ذریعے سب کو پیغام دے دیا ہے کہ وہ کہاں کھڑے ہیں۔ یہ جیت تحریکِ انصاف کی نہیں بلکہ 22کروڑ پاکستانیوں کی ہے۔خیال رہے کہ اتوار کے روز قومی اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی انتخابات ہوئے ان میں سے ایک سیٹ ملتان کی این اے 157 بھی تھی جو کہ شاہ محمود قریشی کے بیٹے کے استعفے کی وجہ سے خالی ہوئی تھی، این اے 157 کے ضمنی انتخاب میں شاہ محمود قریشی کی بیٹی مہر بانو قریشی کے مد مقابل علی موسیٰ گیلانی تھے، علی موسیٰ گیلانی نے مہر بانو قریشی کو 25 ہزار 186 ووٹوں سے ہرایا ہے۔
مقبول خبریں
صدر مملکت کی چین کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام کی 74 ویں سالگرہ...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام کی 74 ویں سالگرہ پر پاکستان اور...
پاکستان اور بھارت میں زمانہ امن کی پوزیشن پر واپس آنے پر اتفاق رائے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں زمانہ امن کی پوزیشن پر واپس آنے پر اتفاق رائے...
روایتی جنگ میں کامیابی حاصل کرنے کی طاقت نہ رکھنے والے بزدل دشمن نے...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بزدل دشمن نے اسکول کے بچوں پر وار کیا کیونکہ یہ روایتی...
ویسٹ ایشیا بیس بال’ پاکستان نے سیمی فائنل میں بھارت کو آؤٹ کلاس کردیا
تہران (این این آئی)پاکستان نے ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کے سیمی فائنل میں بھارت کو آؤٹ کلاس کردیا۔تہران میں جاری ایونٹ کے پہلے...
بنگلادیش کیخلاف ٹی20 سیریز، پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، شاہین، بابر، رضوان آؤٹ
لاہور(این این آئی) بنگلا دیش کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کیلیے پاکستان کے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔سلمان...