لاہور ( این این آئی) مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما چوہدری مونس الٰہی نے وزیر اعظم شہباز شریف سے سوال کیا ہے کہ وہ پنجاب سے کس چیز کا بدلہ لے رہے ہیں؟۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر چوہدری مونس الٰہی نے وفاق کی جانب سے پنجاب کے واجبات کا ڈیٹا شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وفاق نے پنجاب کے 176 ارب روپے سے زیادہ دینے ہیں، میاں صاحب کس چیز کا بدلہ لے رہے ہو۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ پنجاب کی عوام کا حق دو، ضمنی انتخابات کے بعد تو آپ بالکل ہی فارغ ہو۔مونس الٰہی نے پوری ڈیٹا شیٹ شیئر کرتے ہوئے شہباز شریف کو ٹیگ بھی کیا۔واضح رہے کہ وفاق نے پنجاب کو گندم امپورٹ کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے جس پر وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے بھی تشویش کا اظہار کیا۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...