واشنگٹن (این این آئی)امریکی صدر جوبائیڈن نے نوجوان لڑکی کو ڈیٹنگ سے متعلق مشورہ دے دیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ امریکی صدر نے کالج کے دورے پر سیلفی لیتی نوجوان طالبہ کا کاندھا پکڑا اور کہا کہ جب تک تم 30 سال کی نہیں ہوجاتیں کوئی بھی آپ سے شادی کے لیے سنجیدہ نہیں ہے۔نوجوان طالبہ پہلے تو امریکی صدر کے اس مشورے پر حیران ہوئی اور پھر مسکراتے ہوئے کہا کہ ٹھیک ہے میں یہ بات ذہن میں رکھوں گی۔ایک اور ویڈیو میں صدر جوبائیڈن نے کہا کہ میں نے اپنی بیٹیوں اور پوتیوں کو بھی کہا ہے کہ جب تک آپ 30 سال کے نہ ہوں آپ سے شادی کے لیے کوئی سنجیدہ نہیں ہوتا۔سوشل میڈیا پر صارفین نے صدر جوبائیڈن کا نوجوان طالبہ کا کندھا پکڑنے اور مشورہ دینے پر انہیں شدید تنقید کا نشانا بنایا۔کچھ صارفین نے لکھا کہ طالبہ کافی غیرمطمئن اور بے چین نظر آرہی ہے جبکہ کچھ نے امریکی صدر کی حمایت کرتے ہوئے لکھا کہ لڑکی بے چین یا تناو میں نہیں ہے اور امریکی صدر نے جو بات کی وہ ہر باپ اپنی بیٹی سے کرتا ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے فوری...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے فوری عملی اقدامات...
امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس کا فریق بننے سے انکار، حکومت سے جواب...
اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس میں عدالتی معاونت اور فریق بننے سے انکار کر دیا۔ اسلام آباد ہائی...
نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے’ مریم نواز
لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے۔
پارلیمانی نظام...
بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا، پالیسیوں پر نظرثانی کرے’ اسحاق...
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا،...
پاکستانی پارلیمنٹ ہمارے جمہوری نظام کی اساس ہے،وزیراعظم
اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹرینزم کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن...