وزیر اعظم سے آل پاکستان چائنیز انٹر پرائز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات ، ایک لاکھ چار ہزار امریکی ڈالرز کی رقم کا چیک پیش

0
207

اسلام آباد(این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے آل پاکستان چائنیز انٹرپرائز ایسوسی ایشن کے ایک وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی. وفد کی صدارت ایسوسی ایشن کے صدر Yang Jianduo نے کی۔ وفد کی جانب سے پی ایم فلڈ ریلیف فنڈ کیلئے ایک لاکھ چار ہزار امریکی ڈالرز کی رقم کا چیک وزیر اعظم کو پیش کیا گیا۔وزیر اعظم نے سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے ایسوسی ایشن کی جانب سے امدادی رقم کی فراہمی وفد کا شکریہ ادا کیا ۔دریں اثناء وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے سابق صدور گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری محمد شعیب بٹ اور اخلاق بٹ نے ملاقات کی اور ایم فلڈ ریلیف فنڈ کے لیے خطیر رقم کا چیک وزیر اعظم کو پیش کیا۔ملاقات میں وفاقی وزیر براے توانائی انجینئر خرّم دستگیر بھی موجود تھے ۔