وزیر اعظم کی سینئر صحافی ارشد شریف کی میت کی وطن واپسی کیلئے خارجہ اور داخلہ کی وزارتوں کو فوری اقدامات کی ہدایت

0
218

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم شہباز شریف کی سینئر صحافی ارشد شریف کی میت کی وطن واپسی کے لئے خارجہ اور داخلہ کی وزارتوں کو فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے ۔جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے سیکریٹری خارجہ اور سیکریٹری داخلہ کو میت کی واپسی کے عمل کو تیز بنانے کی ہدایت کی ۔وزیراعظم نے دونوں وفاقی سیکرٹریز کو کینیا کے حکام سے رابطے میں رہنے کی ہدایت کی ۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ میت کی وطن واپسی کے تمام مراحل کی ذاتی طور پر نگرانی کریں۔