وزیراعظم کا سینئر صحافی ارشد شریف کے جاں بحق ہونے کے معاملے کی کی تحقیقات کرانے کا فیصلہ

0
117

اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے سینئر صحافی ارشد شریف کے جاں بحق ہونے کے معاملے کی کی تحقیقات کرانے کا فیصلہ کرلیا ۔ وفاقی وزیراطلاعات ونشریات مریم اور نگزیب نے اپنے بیان میں کہاکہ وزیراعظم کا ہائی کورٹ کے جج کی سربراہی میں جوڈیشل انکوائری کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم نے یہ فیصلہ مرحوم ارشد شریف کے جاں بحق ہونے کے اصل حقائق کے تعین کیلئے کیا۔