اسلام آباد(این این آئی)چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے کہا ہے کہ کوئی حکومت بلدیاتی انتخابات کرانا نہیں چاہتی،پنجاب حکومت ہمیں درکار دستاویزات فراہم کرے۔الیکشن کمیشن پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔اس موقع پر اسپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بتایا کہ پنجاب میں دو بار حلقہ بندیاں کر چکے ہیں، اب تیسری مرتبہ حلقہ بندی کرنی ہو گی۔رولز کی کاپی درکار ہے۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے سماعت کے دوران بتایا کہ جلد ہم ڈی مارکیشن کر لیں گے،25 ہزار آبادی پر حلقہ بن جائے گا۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ پنجاب حکومت ہمیں درکار دستاویزات فراہم کرے،پنجاب میں تیسری مرتبہ بلدیاتی حلقہ بندی مذاق نہیں ہے۔ انہوںنے کہاکہ اگر الیکشن کمیشن پرانے قانون پر بلدیاتی انتخابات کرا سکتا ہوا تو آج ہی پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ نئے قانون پر بلدیاتی انتخابات کرانے ہیں تو چیف سیکرٹری صاحب ہمیں یقین دہانی کرائیں۔انہوں نے کہا کہ کوئی حکومت بلدیاتی انتخابات نہیں کرانا چاہتی۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن آپ سپریم کورٹ کو دوبارہ خط لکھیں،اب الیکشن کمیشن چیف سیکرٹری کو ہدایت کرے گا اور آرڈر پاس کریں گے۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے بتایا کہ صوبائی اسمبلی نے نیا بل منظور کر لیا ہے، وہ 10 دن میں قانون بن جائے گا ۔ نئے قانون کے مطابق چلیں، ہم ٹائم لائن کو فالو کریں گے ۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آپ کو لگتا ہے کہ الیکشن ای وی ایم پر ہو سکتا ہے، آپ جان بوجھ کر ای وی ایم ڈال رہے ہیں کہ مسئلہ بنے،یہ جان بوجھ کر سٹنٹ ہے ، آپ کو اپنی سیاسی قیادت کو گائیڈ کرنا چاہیے۔ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ہم آرڈر پاس کریں گے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...