اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثنا ء اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اپنے ہی دعووں میں پھنس چکی ہے۔ایک انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ انہیں اپنی عزت رکھنے کے لیے کچھ نہ کچھ کرنا پڑے گا۔وفاقی وزیرِ داخلہ نے کہا کہ کیا کرنا ہے اس بات پر پی ٹی آئی کی لیڈر شپ بھی ابھی تک متفق نہیں ہوئی ہے۔انہوںنے کہاکہ جتھہ بنانے اور شہروں پر چڑھائی کر کے اپنے مطالبات منوانے کے طریقہ کار کو فروغ نہیں پانے دیں گے، ٹکراو کی پوزیشن کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔وزیرِ داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ خیبر پختون خوا اور پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومتیں لوگوں کو گھروں سے نکالنے کے لیے زور لگا رہی تھیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی سیاست الیکشن میں ختم ہو جائے گی، ساری دنیا کو چور چور کہنے والا خود چوری میں پکڑا گیا ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...