چین کا ایف اے ٹی ایف کی جانب سے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کا خیر مقدم

0
219

اسلام آباد(این این آئی)چین نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے پاکستان کو ”گرے لسٹ”سے نکالنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے پاکستان کو مبارکباد دی ہے۔چینی وزارت خارجہ کیترجمان وانگ وین بن نے ان خیالات کا اظہار پیر کو باقاعدہ پریس کانفرنس میں کیا۔گوادر پرو کے مطابق انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کی کوششوں کی بدولت ممکن ہوا ہے کہ وہ اپنی سیاسی وابستگی پر مضبوطی سے عمل پیرا ہے اور گزشتہ پانچ سالوں میں مشکلات کے باوجود انسداد منی لانڈرنگ اور انسداد دہشت گردی (AML/CFT) کے نظام کو مسلسل بہتر اور بڑھا رہا ہے، یہ اس سلسلے میں پاکستان کی کوششوں کی بین الاقوامی حمایت اور اعتراف کو بھی ظاہر کرتا ہے۔گوادر پرو کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہم بین الاقوامی انسداد دہشت گردی تعاون کو آگے بڑھانے اور بین الاقوامی مالیاتی نظام کی حفاظت کے لیے پاکستان کی مثبت شراکت کے منتظر ہیں۔