اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر آبی وسائل سیّد خورشید شاہ نے کہا ہے کہ کراچی کیلئے واٹر سپلائی کے میگا پراجیکٹ کے فورپر تیزی سے عملدر آمد جاری ہے، 200ارب روپے کے اس منصوبے کی تکمیل سے پانی کی قلت کا مسئلہ ہمیشہ کیلئے حل ہو جائیگا۔ منگل کو وزارت آبی وسائل سے جاری بیان کے مطابق وزارت آبی وسائل میں ڈیمز اور کے فورکے حوالہ سے منعقدہ اجلاس میں وفاقی وزیر آبی وسائل نے کہا کہ کراچی کیلئے واٹر سپلائی کے میگا پراجیکٹ کے فورپر تیزی سے عملدر آمد جاری ہے، 200 ارب روپے کے اس منصوبے کی تکمیل سے پانی کی قلت کا مسئلہ ہمیشہ کیلئے حل ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پانی، توانائی اور زراعت کے شعبوں میں ترقی ہی ملکی ترقی کی ضامن ہے، دریائے سندھ کے پانی کے موثر استعمال سے معاشی استحکام حاصل کیا جا سکتا ہے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر اقتصادی امور ایاز صادق، مشیر امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ اور مہدی شاہ بھی موجود تھے۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...