اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ اسلام رواداری، محبت اور امن کا پیغام دیتا ہے، دنیا میں بڑھتا ہوا اسلامو فوبیا مسلمانوں کے لئے بدستور سنگین نتائج کا باعث بن رہا ہے، پوشیدہ جغرافیائی سیاسی ایجنڈوں کے ساتھ خرافات اور غلط فہمیاں میڈیا پر حاوی رہتی ہیں۔سینٹ سیکرٹریٹ کے مطابق انڈونیشیا میں عالمی عوامی مشاورتی اسمبلی فورم کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سینٹ نے کہا کہ اسلام کے دشمن مسلمانوں کو انفرادی اور اجتماعی طور پر نشانہ بناتے ہیں۔ انہوں نے ” تنازعات کے حل” اور “تجارت کے فروغ ” کیلئے کمیٹیوں کی تشکیل کے لیے عالمی پارلیمانوں کو تجویز پیش کی تا کہ ان مسائل کے حل کیلئے موثر فورم قائم کیا جا سکے۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ مسلم ممالک ایک اکائی کے طور پر کام کرنے میں مسلسل ناکام رہے ہیں، فلسطین اور کشمیر میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم و بربریت ا نسانیت سوز ہیں اور روہنگیا پناہ گزینوں کے بحران اور افغانوں کی بحالی کے لیے مسلسل آواز اٹھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل و دیگر اہم فورمز کو ان مظلوموں کیلئے لائحہ عمل اختیار کرنا چاہئے،عالمی ادارے کی جنرل اسمبلی نے اتفاق رائے سے ایک قرارداد منظور کی جسے پاکستان نے او ا?ئی سی کی جانب سے پیش کیا تھااور ہر سال 15 مارچ کو اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے عالمی دن کے طور پر منائے جانے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔چیئر مین سینیٹ نے اس بات پر زور دیا کہ مسلم ممالک کے مسائل کے حل کیلئے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنا وقت کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کی جنگ میں بے شمار جانی و مالی قربانیاں دیں ہیں، تقریباً ایک لاکھ پاکستانی دہشتگردی کی جنگ کی نظر ہوئے اور 126بلین ڈالر کا مالی نقصان اٹھایا۔چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج کی انتھک کاوشوں کی بدولت ہم امن کے دشمنوں کو شکست دے کر دہشت گردی پر قابو پانے میں کامیاب ہوئے ہیں اور ہماری مسلح افواج کا شمار دنیا کی بہترین پیشہ ورانہ افواج میں ہوتا ہے، پاکستان کی مسلح افواج دنیا میں کسی بھی چیلنج کو قبول کرنے کے لیے ہمیشہ تیار رہتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جنگ اور امن کے دوران اقوام متحدہ کے امن مشنز میں پاکستان کی مسلح افواج کا کردار اس بات کا واضح ثبوت ہے۔چیئرمین سینیٹ نے تجویز دی کہ غیرجانبدارانہ طریقے سے پرامن مذاکرات کے ذریعے مسلم ممالک کے درمیان موجودہ تنازعات کو ختم کرنے کے لیے کام کر سکتے ہیں اور او آئی سی کے اراکین کے درمیان اقتصادی تعاون کو بڑھانے کے لئے لائحہ عمل اختیار کریں اور اس کیلئے مستقل سیکرٹریٹ قائم کیا جائے۔ انہوں نے پاکستان میں حالیہ دنوں میں سیلاب کی صورتحال کا ذکرکرتے ہوئے انسانی بنیادوں پر امداد بھیجنے پر انڈونیشیا کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان سیلاب کے بعد ایک بڑے انسانی بحران کا شکار ہے۔صادق سنجرانی نے کہا کہ آئی ٹی کے حوالے سے سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان، ترکی کے صدر رجب طیب اردوان اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی جانب سے نوجوانوں کیلئے معاونت کے معترف ہیں۔ انہوں نے جمہوریہ انڈونیشیا کی عوامی مشاورتی اسمبلی کو او آئی سی، او آئی سی کی پارلیمانی یونین اور مسلم ورلڈ لیگ کے ساتھ اس اہم کانفرنس کے انعقاد پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس شاندار کانفرنس کے مثبت نتائج جلد سامنے آئیں گے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...