اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے قومی صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ پشین میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکار کی شہادت کا واقعہ قابل مذمت ہے، ہم شہید اہلکار کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں، سکیورٹی اداروں نے ملک کے مستقبل کو معذوری سے بچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ منگل کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکار کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی، ہم شہید اہلکار کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیر سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم ملک کے 83 اضلاع میں جاری ہے، ملک دشمن عناصر ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ ملک بھر سے پولیو کے خاتمہ کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔
مقبول خبریں
پاکستان اور قطر کے درمیان تاریخی، ثقافتی و مذہبی روابط موجود ہیں، عطاتارڑ
دوحہ(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان اور قطر کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور...
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی کے معاملے پر...
اقوام متحدہ(این این آئی)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔ جمعہ کواقوام متحدہ میں...
چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے لیما میں اعلیٰ معیار کی فلم اور ٹیلی...
بیجنگ(این این آئی)پیرو کے دارلحکومت لیما میں چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے اعلیٰ معیار کی فلم اور ٹیلی ویژن نشریات کا آغاز...
آپ کریں تو رام لیلا ہم کریں تو کریکٹر ڈھیلا،بیرسٹر سیف
پشاور(این این آئی) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے سموگ کے حوالے سے بھارت سے رابطے کے بیان...
پی ٹی آئی نے غیر معمولی احتجاج کا پروگرام بنایا توروکنے کیلئے انتظامات بھی...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے...