ڈاکار(این این آئی) سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے زور دے کر کہا ہے کہ مملکت کا دہشت گردی سے نمٹنے میں اہم کردار ہے۔وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے سینیگال میں ڈاکار فورم فار پیس اینڈ سکیورٹی سے خطاب میں کہا کہ ہم دہشت گردی سے نمٹنے اور اسے جڑوں سے ختم کرنے کی تمام کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ دہشت گردی بین الاقوامی سمندری راستوں اور عالمی معیشت کے لیے خطرہ ہے۔مزید برآں بن فرحان نے زور دیا کہ مملکت ایک زیادہ منصفانہ دنیا کی تشکیل کے لیے کثیر الجہتی بین الاقوامی ایکشن پر یقین رکھتی ہے۔انہوں نے اشارہ کیا کہ سعودی عرب تنازعات کے پرامن حل اور جامع اقتصادی ترقی کے حصول کی حمایت کرتا ہے۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ مملکت سینیگال کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے مملکت کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی غذائی تحفظ اور سپلائی چین کو محفوظ بنانے کو اہمیت دیتی ہے۔قابل ذکر ہے کہ افریقہ میں امن و سلامتی سے متعلق ڈاکار انٹرنیشنل فورم کا آٹھواں اجلاس کل سینیگال کے دارالحکومت ڈاکار میں شروع ہوا جس میں 30 سے زائد ممالک نے شرکت کی۔ڈاکار فورم کا یہ سیشن “بیرونی جھٹکوں کا سامنا افریقہ: سلامتی اور استحکام کو درپیش چیلنجز” کے عنوان سے منعقد کیا گیا ہے۔ اس میں امریکا، اقوام متحدہ اور یورپی یونین کی تنظیموں نے شرکت کی۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...