کراچی (این این آئی)پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان نے سابقہ اہلیہ، علیزے سلطان کی جانب سے عدالت میں پیش کیے گئے تشدد کے شواہد پر ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔فیروزخان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر ایک تدیدی نوٹ شیئر کیا ہے۔فیروز خان کا سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں کہنا ہے کہ میں فیروز خان خود پر لگنے والے اور سوشل میڈیا پر زیرِگردش بے بنیاد، جھوٹے، بدنیتی پر مبنی الزامات کی تردید کرتا ہوں، اِن الزامات کی حقیقت میں کوئی حیثیت نہیں ہے، میں اِن الزامات سے متعلق اپنی قانونی ٹیم کے ساتھ رابطے میں ہوں۔فیروز خان کا مزید کہنا ہے کہ میں واضح طورپر یہ کہنا چاہتا ہوں کہ میں نے آج تک کوئی قانون نہیں توڑا اور نہ ہی کسی کے حقوق کی تلفی کی ہے، میں دنیا کے سب ہی انسانوں کے حقوق کا احترام کرتا ہوں۔واضح رہے کہ علیزے سلطان اور فیروز خان میں طلاق ہو چکی ہے۔اس سابقہ جوڑی کا بچوں کی حوالگی سے متعلق کیس کراچی کی مقامی عدالت میں زیرِ سماعت ہے۔گزشتہ سماعت کے دوران علیزے سلطان نے عدالت میں فیروز خان کی جانب سے کیے گئے جسمانی تشدد کے شواہد پیش کیے تھے جو کہ کل سے سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہیں۔دوسری جانب پاکستانی شوبز انڈسٹری کے کئی فنکار علیزے سلطان کے ساتھ ہمدردی اور فیروز خان پر سخت تنقید کر رہے ہیں۔
مقبول خبریں
Jـ10C کی کامیابی پر چین کی ڈاکومنٹری، پاکستان کی فضائی طاقت پر مہر ثبت...
اسلا م آباد(این این آئی)چین نے نئی دستاویزی فلم میں Jـ10C لڑاکا طیاروں کی کامیابیوں کا اعتراف کرتے ہوئے پاکستان کی فضائی برتری اور...
مودی کی پھر اشتعال انگیزی،بھارت کی کسی بھی جارحیت کا پوری قوت سے ردعمل...
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کی جانب سے اشتعال انگیز بیان کے بعد دوبارہ دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے...
الیکشن کمیشن کابلدیاتی انتخابات کے التوا ء پر اظہار ناراضگی
لاہور( این این آئی) الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے التوا ء پر اظہار ناراضگی کرتے ہوئے 29 مئی کو چیف...
وزیراعظم ،فیلڈ مارشل کا پختہ عزم ہے فتنہ ہندوستان کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا...
لاہور( این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کی واحد قوم ہے جس کے بچوں...
ہانیہ عامر پر بھارتی اداکارہ کا نفرت انگیز تبصرہ، شائقین برہم
کراچی /ممبئی (این این آئی)بھارتی اداکارہ سربھی داس نے پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کے خلاف نفرت انگیز بیان دے کر ایک نیا تنازعہ کھڑا...