گوجرانوالہ(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہم اپنی مرضی سے اپنی منزل پر پہنچیں گے، بار بار تاریخیں دیں گے اور بدلیں گے، انہیں تھکا تھکا کر ماریں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہاکہ پاکستان میں ہونے والے مظاہروں سے زیادہ بڑے مظاہرے لندن میں ہو رہے ہیں، یہ تحریک احتساب اور ملک کا نظام درست کرنے کی تحریک ہے۔انہوںنے کہاکہ گوجرانوالہ میں عمران خان کے خلاف بینرز لگوانے پر خرم دستگیر کو گرفتار کیا جائے، اسپیکر قومی اسمبلی، ہماری تمام نشستوں پر استعفے قبول کریں اور الیکشن کروائیں، اگلی 120 نشستوں پر بھی امیدوار عمران خان ہوں گے، مریم نواز پر اب پابندی نہیں وہ الیکشن لڑلیں ان کو اپنی مقبولیت کا پتا چل جائے گا۔ایک سوال کے جواب میں فواد چوہدری نے کہاکہ پولیس اہلکارہی ہماری حقیقی آزادی کا ہراول دستہ ہے، ہم کس دن اسلام آباد پہنچیں گے یہ فیصلہ ہم نے کرنا ہے، ہم تاریخ دیں گے اور تاریخ بدلیں گے، ہم انہیں تھکا تھکا کر ماریں گے۔فواد چوہدری نے کہاکہ شریف فیملی اپنے پیسے ٹھکانے لگانے کی کوششوں میں مصروف ہے جبکہ رانا ثنا اور مریم اورنگزیب کو مارچ کے آہستہ ہونے پرتکلیف ہے لیکن ہم اپنی منزل پر اپنی مرضی سے چلیں گے آپ کی مرضی سے نہیں، ہم اسلام آباد پہنچنے کی تاریخ بدلتے رہیں گے آپ کو تھکادیں گے۔رہنما پاکستان تحریک انصاف نے کہاکہ 37 حلقوں پر الیکشن ہوئے ہیں ان میں سے 29 پر پی ٹی آئی کی جیت ہوئی، شہباز شریف اور فضل الرحمان سمیت جس کو شوق ہے الیکشن لڑے مقبولیت کا پتاچل جائے گا۔
مقبول خبریں
غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں نے اداروں کی ساکھ کمزور کی،سعودی عرب
ریاض(این این آئی)سعودی عرب کی جانب سے غزہ کی پٹی میں جاری اسرائیلی جنگ کے دوران انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کی شدید مذمت...
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے اثاثے ظاہر کردئیے
نئی دہلی (این این آئی )بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے اثاثے ظاہر کردیے۔بھارتی میڈیا کے مطابق نریندر مودی کے ظاہر کردہ اثاثوں...
ایران سے تجارت کرنے والوں کو خبردار کرتے ہیں، امریکا
واشنگٹن (این این آئی)امریکا نے کہا ہے کہ ایران سے تجارتی معاہدوں پر غور کرنے والوں کو ممکنہ خطرات سے آگاہ رہنے کا مشورہ...
پراپرٹی لیکس پر برطانیہ اور ناروے میں اماراتی سفارتخانوں کا بیان
دبئی (این این آئی)غیر ملکیوں کی جائیداد کے ڈیٹا لیکس پر برطانیہ اور ناروے میں اماراتی سفارتخانوں نے کہاہے کہ عالمی مالیاتی نظام کی...
ہم نے ابھی تک رفح میں کوئی بڑا آپریشن نہیں دیکھا،امریکہ
مقبوضہ غزہ(این این آئی)فلسطین کے علاقے غزہ کے جنوبی شہر رفح پر اسرائیلی بمباری جاری ہے۔ دوسری طرف امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے...