اسلام آباد (این این آئی)وفاقی شرعی عدالت نے خواجہ سراؤں کے حقوق سے متعلق مقدمات کی سماعت ملازمتوں کی فراہمی سے متعلق وزارت انسانی حقوق کی رپورٹ کو غیر تسلی بخش قرار دیدیا۔وفاقی شرعی عدالت میں خواجہ سراؤں کے حقوق سے متعلق مقدمات کی سماعت ہوئی، جسٹس سید محمد انور کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔سماعت کے دوران وزارت انسانی حقوق نے خواجہ سراؤں کو دی گئی ملازمتوں سے متعلق رپورٹ جمع کرائی، وزارت انسانی حقوق کے مطابق 36 وزارتوں سے خواجہ سراؤں کو دی گئی ملازمتوں کا ڈیٹا موصول ہوسکا، کسی بھی وزارت نے کوٹہ پر عمل نہیں کیا۔وفاقی شرعی عدالت نے ملازمتوں کے بارے میں وزارت انسانی حقوق کی رپورٹ غیر تسلی بخش قرار دی، عدالت نے ہدایت دی کہ وزارت انسانی حقوق آئندہ سماعت سے قبل مفصل رپورٹ جمع کرائے۔اس دوران صوبہ سندھ اور پنجاب کی جانب سے ملازمتوں کے کوٹہ پر عمل کی رپورٹس جمع کرائی گئی، رپورٹ کے مطابق سندھ میں ٹرانسجینڈر ایکٹ 2018 کے تحت کوئی ملازمت نہیں دی گئی، صوبہ پنجاب کی رپورٹ نامکمل ہے تمام اضلاع کو ڈیٹا نہیں دیا گیا۔چیف جسٹس سید محمد انور نے ریمارکس دیے کہ قانون کا مطلب خواجہ سراؤں کے حقوق حقوق کا تحفظ کرنا تھا، 2018 میں قانون بنا اس پر عمل کیوں نہیں کیا گیا۔اس موقع پر سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا کہ یہ قانون آنے کے بعد 28 ہزار لوگوں نے نادرا سے رجوع کیا، پانچ سال کے دوران خواجہ سراؤں کی فلاح کے لیے بڑے فنڈز آئے، عدالت حکومت سے رپورٹ طلب کرے کہ فنڈز کہاں خرچ ہوئے۔اس دوران عدالت نے ہدایت کی کہ وزارت انسانی حقوق سینیٹر مشتاق احمد کے اٹھائے گئے نکات پر بھی تحریری جواب دے۔اس دوران فرحت اللہ بابر کو پیپلز پارٹی کی جانب سے پیش ہونے کا اجازت نامہ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی جب کہ جے یو آئی (ف) کے وکیل نے دلائل دینے کے لیے مزید وقت دینے کی استدعا کی جس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت 10 نومبر تک ملتوی کردی۔یاد رہے کہ یہ قانون 25 ستمبر 2012 کو سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد بنایا گیا تھا، اس قانون میں کہا گیا تھا کہ خواجہ سراؤں کو وہ تمام حقوق حاصل ہیں جن کی آئین ضمانت دیتا ہے، خواجہ سرا معاشرے کے دیگر افراد کی طرح حسب معمول زندگی گزار سکتے ہیں۔چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری، جسٹس جواد ایس خواجہ اور جسٹس خلجی عارف حسین پر مشتمل 3 رکنی بینچ نے یہ فیصلہ سنایا تھا، یہ درخواست اسلامی ماہر قانون ڈاکٹر محمد اسلم خاکی کی طرف سے دائر کی گئی تھی، جس میں ‘ہرمافروڈائٹ بچوں’ کی آزادی کی درخواست کی گئی تھی تاکہ وہ بھیک مانگنے، ناچنے اور جسم فروشی کے بجائے ‘باعزت طریقے’ سے زندگی بسر کر سکیں۔قومی ا
مقبول خبریں
افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں پوری دنیا کے لئے خطرہ ہیں‘ پاکستان
نیویارک(این این آئی) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں صرف ہمارے...
ایف آئی اے کو ہنڈی، بھکاری اور جعلی ادویات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن...
کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا اور حوالہ ہنڈی و بھکاری مافیا کیخلاف...
بھارت، ایران کی طرز پرافغانستان بارڈر پر بھی انتظامات ہونے چاہئیں‘ خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت، ایران کی طرح افغانستان بارڈر بھی ویسے ہی انتظامات ہونا چاہئیں۔ایک انٹرویو...
میرا جی ہاتھ دھو کر سلمان خان کے پیچھے پڑ گئیں
لاہور(این این آئی)پاکستانی اداکارہ میرا نے بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے نام ایک اور پیغام جاری کر کے فینز کو متجسس...
گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز
دبئی(این این آئی) گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ معروف پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز کر دیا گیا۔گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا...