اسلام آباد (این این آئی)اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے ممبر قومی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری برائے قانون و انصاف مہناز اکبر عزیز کی کنوینر شپ میں بچوں کے حقوق سے متعلق پارلیمانی تاریخ کا پہلا چائیلڈ رائٹس پارلیمانی کاکس تشکیل دیدیا ہے۔ پارلیمانی کاکس میں کنونیر منہاز اکبر عزیز کے علاوہ ممبران قومی اسمبلی شزا فاطمہ خواجہ، محسن نواز رانجھا ، سعد وسیم، ناز بلوچ، قادر خان مندوخیل ، آسیہ عظیم، ڈاکٹر محمّد افضل خان دھاندلا، محمد ابوبکر، شاہدہ اختر علی اور محسن داوڑ شامل ہیں۔بچوں کے حقوق سے متعلق پارلیمانی کاکس برائے چائیلڈ رائٹس قومی اسمبلی کے 20 اکتوبر کے اجلاس میں متفقہ طور پر منظور ہونے والی قراردار کی روشنی میں تشکیل دیا گیا ہے۔ مذکورہ قرارداد بچوں کو بنیادی حقوق کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے منظور کی گئی تھی۔ قرارداد ممبر قومی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری برائے قانون و انصاف مہناز اکبر عزیز نے پیش کی تھی۔یاد رہے کہ رواں سال اگست میں پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقدہ ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کے موقع پر 12 اگست کو پارلیمنٹ بچوں کے کنوینشن میں بچوں کے حقوق پر پارلیمانی کاکس کی تشکیل دینے کی قرارداد منظور کی گئی تھی.قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
مقبول خبریں
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی کے معاملے پر...
اقوام متحدہ(این این آئی)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔ جمعہ کواقوام متحدہ میں...
چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے لیما میں اعلیٰ معیار کی فلم اور ٹیلی...
بیجنگ(این این آئی)پیرو کے دارلحکومت لیما میں چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے اعلیٰ معیار کی فلم اور ٹیلی ویژن نشریات کا آغاز...
آپ کریں تو رام لیلا ہم کریں تو کریکٹر ڈھیلا،بیرسٹر سیف
پشاور(این این آئی) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے سموگ کے حوالے سے بھارت سے رابطے کے بیان...
پی ٹی آئی نے غیر معمولی احتجاج کا پروگرام بنایا توروکنے کیلئے انتظامات بھی...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے...
وزیراعظم کا صدر مملکت کو فون، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو ٹیلیفون کرکے پاؤں میں فریکچر پر ان کی خیریت دریافت کی۔وزیراعظم...