پاک چین وزرائے اعظم ملاقات میں چین اور پاکستان کے مابین معاہدوں اور معاہدے پر دستخط

0
254

بیجنگ (این این آئی) پاک چین وزرائے اعظم ملاقات میں چین اور پاکستان کے مابین معاہدوں اور معاہدے پر دستخط کے گئے ۔ وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اور نگزیب کے مطابق وزیر اعظم نے چینی پریمیئر لی ـکیچیانگ کے ساتھ ملاقات کی جس میں سی پیک منصوبوں کی جلد از جلد تکمیل اور وسعت دینے پر دونوں رہنماؤں کا اتفاق کیا گیا ۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ ملاقات کے بعد چین اور پاکستان کے مابین معاہدوں اور معاہدے پر دستخط بھی کے گئے گریٹ ہال آف پیپل میں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔