اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اورمرکزی سیکرٹری انفارمیشن فرخ حبیب نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کو کنٹینروں کا شہر بنا دیا ہے۔پی ٹی آئی لانگ مارچ آمد کے موقع پر اسلام آباد پولیس کی جانب سے سیکیورٹی انتظامات کے لیے لگائے کنٹینر کی تصویر فرخ حبیب نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرپوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کو امپورٹڈ حکومت نے کنٹینروں کا شہر بنا دیا ہے۔انہوںنے کہاکہ امپورٹڈ حکومت پر عوام بھروسہ نہیں کرتی، یہ ہائبرڈ نظام حکومت ملک کا نقصان کررہے ہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کی خواہش کا احترام کرے فوری انتخابات کروائے۔
مقبول خبریں
سید یوسف رضا گیلانی کا دیوالی کے موقع پر پاکستان کی ہندو برادری کو...
اسلام آباد(این این آئی)قائمقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے دیوالی کے موقع پر پاکستان کی ہندو برادری کو مبارکباد دی ہے۔ جمعرات...
وزیراعظم کا جامِ شہادت نوش کرنے والیپاک فوج کے جوانوں کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع بنوں میں خوارج دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے...
صدر کا بنوں میں خوارج دہشت گردوں کیخلاف آپریشن میں جام شہادت نوش کرنیوالے...
اسلام آباد(این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں جامِ شہادت نوش کرنے والے پاک...
محسن نقوی کا8 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کوخراج تحسین
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بنوں کے علاقے بکا خیل میں کامیاب آپریشن میں 8 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے...
اس حکومت کو کوئی ساکھ نہیں ، یہ زیادہ دیر نہیں چل سکتی: اسد...
پشاور(این این آئی) پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ حکومت زیادہ دیر تک نہیں چل سکتی۔نجی ٹی...