پی ٹی آئی کا لانگ مارچ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا عوامی مارچ ہے، فیصل جاوید کا دعویٰ

0
297

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کے ساتویں روز عمران خان وزیرآباد کے مختلف مقامات پر خطاب کریں گے۔فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا لانگ مارچ کے ساتویں روز جی ٹی روڈ پر جگہ جگہ قافلے مارچ کا حصہ بنتے جارہے ہیں، پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان وزیرآباد کے مختلف مقامات پرخطاب بھی کریں گے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ لانگ مارچ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا عوامی مارچ ہے۔