اسلام آباد(این این آئی)تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر اعظم سواتی نے کہا ہے کہ عزت کو تار تار کیا گیا، زندہ لاش کی طرح روز جیتا مرتا ہوں۔ جمعرات کو سینیٹر اعظم سواتی سپریم کورٹ پہنچے جہاں انہوں نے ڈی جی انسانی حقوق سیل سے ملاقات کی۔ اعظم سواتی نے تحریری جواب، میڈیکل رپورٹس اور دیگر دستاویزات بھی جمع کرا دیں۔اعظم سواتی نے تحریری جواب میں بتایا کہ تین نقاب پوش افراد مجھے گھر سے نامعلوم مقام پر لے گئے، مجھے برہنہ کرکے ویڈیوز بنائی گئیں۔اعظم سواتی نے کہا کہ ہوش میں آیا تو ایک شخص دوسرے کو کہہ رہا تھا سواتی نیم مردہ ہے، میں نے متعلقہ جج کو نازک اعضاء پر تشدد دکھانے کی پیشکش کی مگر معزز جج نے سوجن اور تشدد کے نشانات کا کہیں ذکر نہیں کیا۔اعظم سواتی نے استدعا کی کہ جس میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش کیا گیا اس نے گمراہ کن رپورٹ دی، جس میں جسمانی حالت کے حوالے سے خاموشی سوالیہ نشان ہے، بنیادی حقوق پامال کرنے والوں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے۔اعظم سواتی نے سپریم کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ظالموں ارشد شریف تو شہید ہو چکا مجھے کیوں چھوڑا، میں تو روز زندہ ہوتا اور مرتا ہوں، میں جب سوتا ہوں تو پندرہ منٹ بعد آنکھ کھل جاتی ہے، پوچھتا ہوں کیا ایک ٹویٹ میرا جرم تھا۔انہوں نے کہا کہ زندہ لاش کی طرح روز مرتا اور جیتا ہوں، چیف جسٹس صاحب پاکستان کی باقی ماؤں کی طرح میری ماں غیرت مند تھی۔اعظم سواتی ٹاک کے دوران آبدیدہ ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک میرے مجرم سامنے نہیں آتے چین سے نہیں بیٹھوں گا ، ایک وار میں میری عزت کو تار تار کردیا، میری جائیداد امریکہ کی دو ریاستوں میں ہے، امریکہ کیخلاف باتیں کرنے پر مجھ پر پابندی لگی ، مجھے ننگا کر کے میری وڈیو بنائی گئی، اسی طرح فیصل فہیم اور ایاز کو بھی چوک میں ننگا کیا جائے۔
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...