لاہور(این این آئی) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان کا کہنا ہے کہ اگر مستقبل میں اگر انہیں بولڈ کردار بھی کرنا پڑا تو کریں گی۔لندن نہیں جاؤں گا کی خوبرو ہیروئن کبریٰ خان نے اپنیایک حالیہ انٹرویو میں اداکاری کی دنیا میں اپنے منتخب کرداروں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے لئے اداکاری یہ نہیں ہے کہ میں بچی بن کر رہوں ہمیشہ یا چلبلی بن کر رہو۔انہوں نے کہا کہ اداکاری کسی بھی طرح کی ہو سکتی ہے اگر مجھے بولڈ لڑکی کا کردار کرنا پڑا تو کروں گی، اگر مجھے لڑکا بننا پڑا تو بن جاؤں گی۔کبریٰ کا کہنا تھا کہ اداکار کیلئے یہ ضروری نہیں ہوتا کہ عمر، خوبصورتی، جنس کا تعین کر کے اداکاری کرے، میں ہر وہ کام کروں گی جو کر کے مجھے مزہ آئے اور اس سے میں لطف اندوز ہو سکوں۔یاد رہے کہ کبریٰ خان نے حال ہی میں ریلیز ہونے والی ہمایوں سعید کی فلم لندن نہیں جاؤ ں گا میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔
مقبول خبریں
اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے: لیاقت بلوچ
لاہور(این این آئی)جماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ایک...
ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران پولیو کے مزید 4 نئے کیسز رپورٹ
اسلام آباد(این این آئی)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے پولیو کے 4 کیسز رپورٹ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق سامنے آنے والے4 نئے...
یہ سیاسی احتجاج ہے یا ملک کیخلاف سازش؟اسحاق ڈار
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہیکہ تحریک انصاف بار بار کیوں ایسے وقت پر احتجاج کی کال دیتی...
پی ٹی آئی احتجاج: آئی ٹی کمپنیوں کے انٹرنیٹ پر کوئی بندش نہیں آئی،...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کے دوران آئی ٹی کمپنیوں...
خواتین میری ریڈ لائن ہیں، تشدد یا ظلم قطعاً برداشت نہیں: مریم نواز
لاہور(این این آئی)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنا خصوصی پیغام جاری...