ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی نئی فلم پٹھان کا ٹیزر مداحوں کو پسند نہیں آیا۔فلمی مداح بدترین وی ایف ایکس اور ماضی کی فلموںوار اور ڈان 3 کی کاپی پر پٹھان کے بائیکاٹ کی مہم چلارہے ہیں۔پٹھان کے ٹیزر کو شاہ رخ خان کی 57ویں سالگرہ کے موقع پر 2 نومبر کو ریلیز کیا گیا تھا اور تھوڑی ہی دیر میں کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔کنگ خان کے کچھ مداحوں نے ٹیزر پر خوشی کا اظہار کیا کیوں کہ چار برس بعد شاہ رخ خان کا فلمی کم بیک ہوا ہے۔زیادہ صارفین فلم کے سین کا موازنہ وار اور ڈان 3 سے کرکے مایوسی کا اظہار کرنے لگے اور پٹھان کے پہلے ٹیزر سے ناخوش نظر آئے۔ایک صارف نے لکھا کہ فلم کا ٹریلر دیکھنا ایک غلطی تھا اور انہوں نے اسے ایک فلاپ فلم قرار دیا۔سوشل میڈیا پر فلم کے ٹیزر کے حوالے سے فلاپ کا ہیش ٹیگ چلنے لگا اور بہت سے سوشل میڈیا صارفین نے اس میں حصہ لیا۔
مقبول خبریں
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...
نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ، بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، سپیکر قومی...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا...
یومِ تشکر،پنجاب پولیس کا افواج پاکستان کو خراج تحسین، ملکی سلامتی کے عزم کا...
لاہور(این این آئی)آپریشن '' بنیان مرصوص'' میں دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ملک...
یومِ تشکر پر شمالی وزیرستان میں قبائلی مشران کا جرگہ، سکردو میں طلبہ کا...
شمالی وزیرستان (این این آئی) شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران نے معرکہ حق ''آپریشن بنیان مرصوص''میں فتح یابی پر خصوصی جرگے کا انعقاد کیا۔تفصیلا...