اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عمران خان پر وزیرِ آباد کنٹینر حملے میں شہید ہونے والے معظم شہزاد گوندل کے لواحقین سے ٹیلی فون پر اظہار تعزیت کیا ۔صدر مملکت نے شہید کے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا، شہید کیلئے بلندی درجات کی دعا کی ۔ جاری اعلامیہ کے مطابق صدر مملکت نے حملہ آور کو پکڑنے والے ابتسام حسن سے بھی فون پر بات کی،صدر مملکت نے بہادری کا مظاہرہ کرنے پر ابتسام حسن کو شاباش دی اور شکریہ بھی ادا کیا۔