کراچی (این این آئی)پاکستان کے مشہور میوزک شو ‘کوک اسٹوڈیو’ کے 13 واں سیزن کی تیاری مکمل کرلی گئی، توقع کی جارہی ہے کہ رواں ماہ کے آخر میں پہلی قسط آن ایئر کی جائیگی۔کوک اسٹوڈیو کا 13واں سیزن گزشتہ سیزنز کے مقابلے میں مختصر ہوگا، اس سیزن میں صرف 12 گانے پیش کئے جائیں گے جبکہ اس سیزن میں پرانے گانوں کے ریمک کے بجائے اصل گانوں کو پیش کیا جائے گا۔کوک اسٹوڈیو کے سیزن 13 کو بھی وائٹل سائنز کے رکن روہیل حیات پروڈیوس کررہے ہیں۔اس سیزن میں پرفارم کرنے والوں میں گلوکار راحت فتح علی خان ، صنم ماروی ، میشا شفیع ، علی نور ، بوھیمیا ، اعزاز ، مہدی ملوف ، عمیر جسوال ، وجیہہ نقوی، زارا مدنی، سحر گل خان، نوازش ، علی پرویز مہدی ، فریحہ پرویز اور شہروز حسین شامل ہیں۔سیزن 13 میں استاد راحت فتح علی خان، صنم ماروی اور عمیر جسوال ایک ساتھ نظر آئینگے، پنجابی ریپر بوھیمیا کی 8 برس بعد کوک اسٹوڈیو میں واپسی ہوگی جبکہ کلاسیکل گلوکار اعزاز اور مہدی مالوف نئے گلوکاروں کے ساتھ ڈیبیو کریں گے
مقبول خبریں
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...
کراچی’ عمارت گرنے کے بعد ریسکیو آپریشن جاری، جاں بحق افراد کی تعداد 17...
کراچی(این این آئی) لیاری کے علاقے بغدادی میں 5 منزلہ عمارت گرنے کے نتیجے میں 7 خواتین اور ایک بچے سمیت 17 افراد جاں...