لاہور( این این آئی)نامور اداکار و ہدایتکار سرمد کھوسٹ نے کہا ہے کہ میں اپنی خاندانی روایات کو لے کر آگے بڑھ رہا ہوں، میرے دادا سلطان کھوسٹ اور والد عرفان کھوسٹ نے ریڈیو ، ٹی وی ،اسٹیج اور فلموں میں بے پناہ خدمات سر انجام دی ہیں اور مجھے ان پر فخر ہے ۔ایک انٹر ویو میں سرمد کھوسٹ نے کہا کہ آج جب بھی کوئی پراجیکٹ کر رہاہوتا ہوں تو والد میرے سخت ناقد ہوتے ہیں ، اچھے کام پر داد ملتی ہے اور کوتاہی اور غفلت پر ڈانٹ کے ساتھ اصلاح بھی کرتے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ مجھے اردو زبان میں مہارت حاصل ہے مگر پنجابی زبان میں تھوڑا کمزور ہوں جبکہ میرے والد بہت اچھی پنجابی بولتے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ بطور اداکار وہدایتکار جتنا بھی کام کیا ہے اس میں والد محترم کی ہر لمحہ رہنمائی حاصل رہی ہے اور میں آج جس بھی مقام پر ہوں اس میں ان کا بڑ ا ہاتھ ہے۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...