کراچی (این این آئی)برٹش ایشن ایکٹر کہلائے جانیوالے پاکستان شوبز انڈسٹری کے خوبرو اداکار احسن خان آئی سی سی ٹی 20ورلڈ کپ کے (کل)اتوارکو ہونے فائنل میچ میں کس ٹیم کو سپورٹ کریں گے، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی۔مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر میمز وائرل ہونے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے بعض سوشل میڈیا صارفین کے مطابق احسن خان دونوں ٹیموں کو سپورٹ کریں گے کیوں کہ وہ برٹش ایشن ایکٹر ہیں جو یہاں اور وہاں دونوں جگہ رہتے اور کام کرتے ہیں۔اس لئے اداکار کیلئے خاص جرسی بھی تیار کرلی گئی ہے جو وہ آج زیب تن کرکے دونوں ٹیموں سے اظہار یکجہتی کرسکتے ہیں۔بعض سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ فائنل میچ میں جیت چاہے کسی بھی ٹیم کی ہو لیکن احسن خان کی ہار نہیں ہوگی۔سوشل میڈیا پر جاری اس بحث نے اداکار کی توجہ فورا اپنی جانب مبذول کروالی احسن خان نے اپنی انسٹا اسٹوری اپ ڈیٹ کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین سے اتفاق کیا کہ آج جیت ان کی ہی ہوگی۔انہوں نے اپنے اگلے ہی ٹوئٹ میں یہ بھی واضح کردیا کہ وہ اتوار کو کس ٹیم کو سپورٹ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہاں وہ انگلینڈ اور پاکستان دونوں جگہ رہتے ہیں مگر ان کی سپورٹ پاکستان کے ساتھ ہی ہے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...