ٹائی ٹینک میں لافانی کردار ادا کرنے والے لیونارڈو ڈی کیپریو 48برس کے ہوگئے

0
272

نیو یارک (این این آئی) ہالی ووڈ کی کئی ہٹ فلموں میں مرکزی کرادار ادا کرنے والے لیونارڈو ڈی کیپریو (آج) 48برس کے ہوگئے۔وہ ہالی ووڈ کے ایسے اسٹار ہیں کہ جو کسی تعارف کے محتاج نہیں، وہ گزشتہ تین دہائیوں سے ہالی ووڈ کی انڈسٹری میں موجود ہیں اور انہوں نے اس دوران انڈسٹری کے بڑے ناموں مارٹن اسکورساسی، اسٹیون اسپیل برگ، باز لوہرمین اور الیجینڈرو گونزالز انارانٹیو کے ساتھ کام کرکے بطور اداکار اپنی حیثیت منوائی لیکن جو شہرت انہیں جیمز کیمرون کی بلاک بسٹر فلم ٹائی ٹینک میں جیک ڈاوسن کا لافانی کردار کرکے ملی وہ کم ہی لوگوں کے حصے میں آتی ہے۔ گو کہ انہوں نے اس کے علاوہ بھی بہت سی فلموں جن میں رومیو جولیٹ، دی اووتار، دی وولف آف وال اسٹریٹ اور ونس اپون اے ٹائم ان ہالی ووڈ شامل ہیں، میں بہترین پرفارمنس دی۔ لیونارڈو تھوڑے سلیکٹو بھی ہیں اور فلموں میں کام سے انکار کے حوالے سے بھی مشہور ہیں۔ اس حوالے سے انہوں نے برنارڈو برٹولوسی کی فلم دی ڈریمرز سے اس لیے معذرت کی، کیونکہ وہ اس وقت فلم اووتار کررہے تھے، جس کے بعد یہ فلم ان سے مشابہت رکھنے والے مائیکل پٹ کو دی گئی۔ لیونارڈو ڈی کیپریو کا ایک انکار بہت مشہور ہوا جب انہوں نے پیٹرک بیٹمین کی امریکن سائیکو کو منفی ردعمل پر مبنی کردار کی وجہ سے سائن نہیں کیا۔اس کردار کے بارے میں یہ کہا گیا تھا کہ ایسا متنازع کردار کیریئر کی خودکشی سے کم نہیں، یہ کردار بعد میں کرسٹین بیل نے کیا اور پھر جو ہوا وہ تاریخ ہے۔اسی طرح انہوں نے جارج لوکاس کی اسٹار وارز کی دوسری قسط میں اناکن اسکائی واکر کا کردار ادا کرنے سے بھی معذرت کرلی تھی۔